The news is by your side.

حکومت اور شگر ملز مالکان کا اتفاق،رمضان المبارک میں چینی 130 روپےفی کلو ملے گی،

ینی کی قیمتوں کو لے کر شوگر ملز مالکان اور حکومت کے درمیان معاملات طے پا گئے

0

اسلام آباد:حکومت اور شگر ملز مالکان کا اتفاق،وفاقی حکومت کا رمضان المبارک میں شہریوں کو فی کلو چینی 130 روپے میں فراہم کرنے کا فیصلہ،

ملک بھر کے تمام اضلاع میں ماہ مبارک کے دوران چینی کی فراہمی کیلئے اسٹالز لگائیں جائیں گے،شوگر ملز اور صوبائی حکومتیں چینی کی دستیابی یقینی بنائیں گی،
چینی کی قیمتوں کو لے کر شوگر ملز مالکان اور حکومت کے درمیان معاملات طے پا گئے ملک بھر میں ماہ مبارک کے دوران وفاقی حکومت کا فی کلو چینی 130 روپے میں فراہم کرنے کا اعلان،

رمضان المبارک میں چینی کی کم نرخوں پر فراہمی کیلئے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں شوگر ملز مالکان،صوبائی سیکرٹریز اور کین کمشنرز شریک ہوئے،تفصیلی غور کے بعد اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک میں فی کلو چینی 130 روپے میں فراہم کی جائے گی جس کیلئے لائحہ عمل بھی طے کر لیا گیا،

شوگر ایڈوائزری بورڈ اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں چینی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے میونسپل سطح پر اسٹالز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ماہ مبارک کے دوران ہر ضلع میں چینی کے اسٹالز لگائے جائیں گےجن کیلئے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور صوبائی انتظامیہ چینی کی دستیابی یقینی بنائیں گی،شوگر ایڈوائزری بورڈ کے مطابق رمضان المبارک سے تین دن قبل چینی کے اسٹالز لگائے جائیں گے،جو کہ 27 رمضان تک جاری رہیں گے،

شوگر ایڈوائزری بورڈ کے مطابق ایک شناختی کارڈ پر 5 کلوگرام چینی کی خریداری کی اجازت ہوگی،جبکہ سرکاری اسٹالز پر چینی ایک اور دو کلو پیکنگ میں بھی دستیاب ہوگی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ چینی کے سٹالز کی نگرانی وفاقی وزراءاور چیف سیکرٹریز کریں گے اور ہر قیمت پر طے کردہ نرخوں پر ہی چینی فراہمی یقینی بنائے جائے گی ،

واضح رہے کہ تمام تر حکومتی کاوشوں اور اقدامات کے باوجود تین ماہ قبل دستیاب 130 روپے فی کلو والی چینی اس وقت ملک کے مختلف علاقوں میں 160 سے 165 روپے فی کلو میں دستیاب ہے جبکہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے چینی ایکسپورٹ کی اجازت قیمتوں کے استحکام سے مشروط رکھی گئی تھی جس کی اجازت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مشروط طور پر دی تھی تاہم اس وقت بھی اوپن مارکیٹ میں چینی کے نرخ رمضان المبارک میں طے کی گئی قیمتوں سے کئی گنا زیادہ ہی

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.