سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس پیر کو طلب،
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس پیر کو ہوگا۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس دن 2 بجے سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہوگا، اجلاس میں سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کے لیے پانچوں ہائی کورٹس کے 5 سینئر ججز کے نام طلب کیے گئے ہیں۔
آواضح رہے کہ جودیشل کمیشن کے اجلاس کے موقع پر آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی نے کل شاہراہ دستور پر احتجاج کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ وکلا کے علاوہ جوڈیشل کمیشن کے اراکین میں بھی اس اجلاس کے حوالے سے اختلاف پایا جا رہا ہے ، اس حوالے سے عدالت عظمی کے 4 ججز سمیت ممبر جوڈیشل کمیشن سینیٹر علی ظفر نے بھی اجلاس ملتوی کرنے کے لیے چیف جسٹس کو خط لکھ رکھا ہے۔