راولپنڈی ( یو این آئی ) راولپنڈی میں پرانے ائر پورٹ روڈ پر بدھ کی رات آئل ٹینکر الٹ گیا۔ جس سے سینکٹروں لیٹر آئل ضائع ہو گیا۔
آئل ٹینکر الٹنے سے آگ بھڑک اٹھی ٹینکر میں لگی آگ دیکھ کر شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا،
ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پانے کی کوشش تادیر جاری رہیں۔
پولیس ٹیمیں بھی کچھ ہی دیر بعد موقع پر پہنچ گیئں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ہر طرح کی آمد و رفت کو بند کر دیا ۔
تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
آئل ٹینکر اسی شاہراہ پر موجود پیٹرول پمپ کے لیے پیٹرول لے کر جا رہا تھا ۔