راولپنڈی(یو این آئی)سیکیورٹی فورسز کا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن ایک دہشت گرد حبیب الرحمن ہلاک
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق گذشتہ روز ہونے والے اس آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگانے کے بعد انھیں موثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دہشت گرد حبیب الرحمان کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
بیان کے مطابق مارا گیا دہشت گرد علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا ری تھاکیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔