راولپنڈی ۔بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر  اور ہرنائی میں مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر 23 دہشت گردوں واصل جہنم کر دیے گئے،

آئی ایس پی آر کے مطابق 31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی رات  منگوچر میں دہشت گردوں نے روڈ بلاک کرکے پرامن شہریوں کے معمولات زندگی متاثر کرنے اور انہیں نشانہ بنے کی کوشش کی، سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فوری کارروائی کے نتیجے میں بارہ دہشت گرد مارے گئے جبکہ وطن کے 18 سپوت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن قوتوں کی ایماءپر دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائی کا مقصد بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا کر بلوچستان کے پرامن ماحول کو خراب کرنا تھا،

سیکورٹی فورسز نے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قلات واقعے کے فالو اپ آپریشنز میں ہرنائی میں مزید 11 دہشت گرد ہلاک کیے گئے ، سیکورٹی فورسز نے فوری کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا گیا اور مجموعی طور پر 23 دہشت گرد مارے گئے، تاہم  قلات کے آپریشن کے دوران مادر وطن کے اٹھارہ بہادر سپوت بہادری سے لڑتے ہوئے وطن عزیز پر قربان ہوگئے،

علاقے میں اس گھناونے اور بزدلانہ فعل کے مرتکب عناصر، سہولت کار اور اس کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے کلیئرنس آپریشنز بھی کئے،

سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاڑ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔