اسلام آباد – جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پشاور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران 9 ججز کی تعیناتی کے لیے 40 نام زیر بحث آئے، تاہم چیف جسٹس نے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں تین ارکان نے اضافی ججوں کی تعیناتی کی مخالفت کی، مگر جوڈیشل کمیشن نے بالآخر 10 ججز کی تقرری کی منظوری دے دی۔

منظور شدہ ایڈیشنل ججز میں فرح جمشید، انعام اللہ خان، قاضی جواد احسان اللہ، مدثر امیر، ثابت اللہ، اورنگزیب، عبد الفیاض، صلاح الدین، صادق علی، اور طارق آفریدی شامل ہیں۔