اسلا م آباد ۔ایف آئی اے گجرانوالہ زون کی بڑی کاروائیاں ،وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا
ملزمان کی شناخت معز بٹ اور محمد یاسین کے نام سے ہوئی ،گرفتار ملزمان ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث پائے گئے۔ملزمان کو چھاپہ مار کاروائی میں سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم محمد یاسین نے شہری کو قطر بھجوانے کا جھانسہ دے کر 5 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد رقوم بٹوری،ملزم معیز بٹ نے شہری کو آسٹریا بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورے۔ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے ،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں: معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ایف آئی اے کی ٹیمیں انسانی سمگلنگ کے متاثرین سے مسلسل رابطے میں ہیں۔