The news is by your side.

پاک بحریہ نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کے لیے تیار

0

اسلام آباد۔پاک بحریہ نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کے انعقاد کے لیے مکمل تیار ہے۔ یہ بین الاقوامی امن مشق 7 سے 11 فروری تک جاری رہے گی۔

امن 2025 کے تحت نیول چیفس اور کوسٹ گارڈز کے سربراہوں کا عالمی سطح پر پہلا امن ڈائیلاگ ہوگا، جہاں دنیا بھر کی عسکری قیادت مشترکہ حکمت عملیوں پر غور کرے گی۔

مشق کے ساتھ ساتھ امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے تقریباً 120 وفود شریک ہوں گے، جبکہ امن مشق میں 60 ممالک کے بحری و ہوائی جہاز، سروسز گروپس اور مندوبین شامل ہوں گے۔

یہ عالمی بحری مشق اور ڈائیلاگ خطے کی ایک اہم اور تاریخی فوجی سرگرمی کے طور پر ابھرے گا۔

یہ امن مشقیں 2007 سے ہر دو سال کے وقفے سے منعقد کی جا رہی ہیں۔ 2023 میں آٹھویں امن مشقوں میں 50 ممالک نے حصہ لیا تھا۔

ان مشقوں کا بنیادی مقصد علاقائی امن اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔ یہ مشق دو مراحل پر مشتمل ہوتی ہے، جن میں ایک بندرگاہی سرگرمیاں اور دوسرا سمندری آپریشن شامل ہے۔

اس بار امن 2025 کی افتتاحی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد ہوگی۔

امن مشق 2025 کے دوران پاک بحریہ اور میرینز انسداد دہشت گردی کی اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کریں گے، جبکہ سمندر میں میری ٹائم جرائم کے خلاف مشترکہ آپریشنز کی مشقیں بھی کی جائیں گی۔امن مشق 11 فروری کو انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی، جس میں ملکی اور غیر ملکی اعلیٰ شخصیات شریک ہوں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.