علی امین گنڈاپور سے صدر پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کا عہدہ واپس۔
جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کا صدر مقرر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے نے جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کا صدر مقرر کر دیا۔
پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو پنجاب میں پارٹی کی تشکیل نو کے لیے مشاورت کی ہدایت کی ہے۔
اس حوالے سے سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور خود بھی چاہتے تھے کہ وہ پارٹی صدارت اپنے پاس نہ رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی اور گورننس پر توجہ دیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعلی کے پی کی احتجاجی مصروفیات کی وجہ ہے کے پی حکومت کی کارکردگی کو مخالفین کی وجہ سے مسلسل ہدف تنقید بنائیا جا رہا تھا،