لاہور۔پنجاب میں میٹرک کرنے کے لیے طلبہ کے لیے آئی ٹی اور فیشن ڈیزائننگ سمیت متعدد نئے اختیارات دستیاب ہو گئے ہیں۔
حکومت نے میٹرک کے لیے نئے مضامین متعارف کروا دیے ہیں، جن کا اطلاق رواں سال سے ہوگا۔
آئندہ تعلیمی سال سے طلبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیکنالوجی انٹرپرینیورشپ میں بھی میٹرک کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ، ہیلتھ سائنسز اور ایگریکلچر سائنسز کے نئے گروپس بھی شامل کر دیے گئے ہیں۔ فیشن ڈیزائننگ بھی نویں جماعت سے منتخب کی جا سکے گی۔
نئے میجر کورسز کے نمبرز 100 سے 150 کے درمیان ہوں گے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام اضلاع کے تعلیمی افسران سے رواں سال ان گروپس میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ کی تعداد اور فہرست فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔