لاہور(یو این آئی)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف 15 سال بعد مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات کی ہے
دونوں رہنماﺅں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے جبکہ آئندہ انتخابات میں ملکر لڑنے اور سیٹ ایڈ جسٹمنٹ پر پر بات چیت کی
ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے ملاقات کے دوران چوہدری شجاعت کو 2 قومی اسمبلی اور3 صوبائی سیٹوں پر تعاون کی پیشکش کی ہے
نواز شریف تقریباً 15 سال بعد چوہدری شجاعت سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں کے درمیان ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی
نواز شریف نے چوہدری شجاعت حسین سے صحت کے بارے میں خیریت دریافت کی
دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا
اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف 2009 میں چوہدری شجاعت کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے تھے۔
نواز شریف کے ہمراہ ملاقات میں شہباز شریف، مریم نواز ، رانا ثنااللہ، ایاز صادق اور اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے
چوہدری شجاعت حسین کی طرف سے ملاقات میں چوہدری سالک حسین، چوہدری شافع حسین اور طارق بشیر چیمہ بھی شریک ہوئے
ق لیگ نے ملاقات کے بعد اپنی پارٹی قیادت کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مسلم لیگ ق کی قیادت لیگی قیادت سے ملاقات بارے اپنے رہنماو¿ں کو اعتماد میں لے گی