The news is by your side.

جاپانی شخص کتا بننے کیلئے 14 ہزار ڈالرز خرچ کر کے ناکام ہوگیا

0

ٹوکیو(یو این آئی)ہزاروں ڈالرز خرچ کر کے کتا بننے والے جاپانی شخص کو بڑا دھچکا،2 ملین ین خرچ کر کے کتّے کا روپ دھارنے والے جاپانی شخص کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

جاپانی شخص لاکھوں ین خرچ کرنے کے باوجود بھی کتوں کی مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں پر مشتمل ٹیسٹ میں ناکام ہو گیا

’آئی وانٹ ٹو بی این اینیمل‘ نامی یوٹیوب چینل چلانے والے شخص نے کچھ عرصہ قبل کتا بننے کے لیے مجسمے، باڈی سوٹس، تھری ڈی ماڈلز اور ملبوسات تیار کرنے والی معروف جاپانی کمپنی سے رابطہ کیا

2 ملین ین (14 ہزار ڈالرز سے زائد) کی لاگت سے 40 دنوں میں حقیقت سے قریب تر کولی نسل کے کتے کا لباس تیار کروایا۔

مذکورہ کمپنی نے اس کے جانور بننے کے خواب کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مذکورہ شخص نے اپنے یوٹیوب چینل پر کتے کے روپ میں مختلف ویڈیوز بھی شیئر کیں، جن میں اسے پارک میں چہل قدمی کرتے، کتوں کی خوراک کھاتے، کتوں کی طرح کھیلتے کودتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تاہم حال ہی میں ہونے والی کتوں کی مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں پر مشتمل ٹیسٹ میں مذکورہ شخص ناکام ہو گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.