The news is by your side.

ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے

0

واشنگٹن۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، وہ امریکا کے 47 ویں صدر ہیں، اور دوسری بارعہدہ صدارت کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

تقریب امریکی آئین کے تحت کیپٹل ہل، واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کی گئی، جہاں چیف جسٹس جان رابرٹس نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے قبل جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس کو الوداع کہہ دیا جبکہ ٹرمپ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ وائٹ ہاؤس پہنچے۔

تقریب حلف برداری میں سابق امریکی صدر باراک اوباما، جارج ڈبلیو بش، بل کلنٹن سمیت دیگر اہم شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تقریب کے شرکا کا جوش و خروش دیدنی تھا، جنہوں نے پرزور انداز میں تالیاں بجاکر خوشی کا اظہار کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.