The news is by your side.

ہالی ووڈ سکون کی جگہ نہیں ،اسے چھوڑنا چاہتی ہوں ،انجلینا جولی

0

نیویارک(یو این آئی)دنیا کی نامور اور ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی نے کہا ہے کہ وہ اب ہالی ووڈ چھوڑنا چاہتی ہیں کیونکہ یہ ذہنی و جسمانی سکون کے لیے درست جگہ نہیں ہے

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران اپنی اور بریڈ پٹ کی طلاق کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی

ان کا کہنا تھا کہ طلاق کے بعد سے تندرست نہیں ہوں، مجھے ذہنی و جسمانی تناﺅ رہتا ہے، میرے بلڈ شوگر کی سطح کم یا زیادہ ہوتی رہتی ہے، میں نے خود کو کھودیا ہے

انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ “مجھے طلاق سے چھ ماہ قبل اچانک بیلز فالج ہوگیا تھا اور پھر طلاق نے میری صحت کو مکمل طور پر متاثر کردیا

انجیلی کا مزید کہنا تھا کہ طلاق کے بعد، میں نے آزادانہ طور پر رہنے اور سفر کرنے کی صلاحیت کھو دی ہے

میں کسی دوسری جگہ منتقل ہونا چاہتی ہوں اور ہالی ووڈ کو خیرباد کہنا چاہتی ہوں کیونکہ ہالی ووڈ سکون کی جگہ نہیں ہے، یہاں رہ کر کبھی تندرست نہیں ہوسکوں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.