The news is by your side.

پاکستان کی ڈاکٹرثمینہ مہنازایک مرتبہ پھر ریسرچرکی فہرست میں شامل

0

اسلام آبا د(یو این آئی)پاکستانی مائیکرو بائیولوجسٹ ڈاکٹر ثمینہ مہناز ایک مرتبہ پھر دنیا کے بہترین ریسرچر کی فہرست میں شامل ہوگئیں

ایف سی کالج یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر مائیکرو بائیولوجی میں درجنوں ریسرچ پیپرز شائع کرچکی ہیں۔

خاتون کاایک اورکارنامہ سامنے آیا ہےدنیا کے بہترین دوفیصدریسرچرز میں شامل ہوگئیں ،ثمینہ نازکانام تیسری مرتبہ دنیا کے بہترین ریسرچرزمیں آگیا

سٹینفرڈ یونیورسٹی امریکہ نے ان کی خدمات کااعتراف کرتے ہوئے نام شامل کیا ان کاانتخاب دنیا کےدو کروڑریسرچرز میں سےکیاگیا۔

ثمینہ مہناز ایف سی کالج یونیورسٹی میں اسکول آف لائف سائنسز کی چیرپرسن ہیں ۔ وہ جرمنی، امریکہ، کینڈا، بلجیم سمیت مختلف ممالک سے فیلوشپس حاصل کرچکی ہیں

ڈاکٹر ثمینہ مہناز پروفیسر ایف سی کالج کا کہنا تھاکہ بہت خوشی ہے کہ میرا نام تیسری بار آِیا ہے، میں نے 32 سال تک مختلف موضوعات پر تحقیق کی، دنیا کے بہت سارے ریسرچز میں سے انتخاب ہوا ہے

ثمینہ نے پلاسٹک کے خطرات، حشرات کش ادویات، پودوں، ماحولیات سمیت درجنوں موضوعات پرتحقیق کرچکی ہیں

ان کی ریسرچ کودنیا کی اہم جامعات نے بھی بہترین قراردیا ہے۔

پروفیسر ایف سی کالج ڈاکٹر ثمینہ مہناز نے کہا کہ دنیا کے بہترین ریسرچرز میں آنے کے لیے جعلی ریسرچ کو ترک کرنا ہوگا، محنت کرنی ہوتی ہے۔

مہنازکہتی ہیں پاکستان نے ہمیں نام دیا ہمیں بیرون ملک جانے کی بجائے اپنے ملک میں کام کرناچاہئے

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.