The news is by your side.

قائمہ کمیٹی برائے مواصلات نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے منصوبوں میں تاخیر پر تشویش،

منصوبون کی ترجیحات دستیاب فنڈز کے مطابق طے کرنے کی ہدایت ۔

0

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے منصوبوں میں تاخیر پر تشویش ، اتھارٹی فنڈ کی دستیابی کے مطابق منصوبوں کو ترجیح دینے اور لاگت میں اضافے کو کنٹرول میں رکھنے کی ہدایت ۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس میر شبیر علی بجرانی کی زیر صدارت میں پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا، اجلاس میں سفارش کی گئی کہ مالی نقصانات، لاگت میں اضافے اور تاخیر کے خطرات کو کم کرنے کے لیے کم تعداد میں منصوبوں کو ترجیح دی جانی چاہیے،

اجلاس میںیہ تجویز بھی دی گئی کہ اگلے اجلاس میں وزارت کو جاری منصوبوں کی ایک تجویز پیش کرنا چاہیے، جس میں ان منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر درجہ بندی کی جائے ۔

کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ منصوبوں کی مدت کو کم کرنے کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے، کیونکہ بہت زیادہ منصوبوں کو ایک ساتھ شروع کرنا کسی ایک منصوبے کی تکمیل میں رکاوٹ ڈال سکتا ہے۔

کمیٹی نے یہ بھی سفارش کی کہ نئے منصوبوں کے لیے ٹینڈرز اس وقت تک جاری نہ کیے جائیں جب تک ضروری فنڈز دستیاب نہ ہوں۔

اس احتیاطی تدبیر کا مقصد یہ ہے کہ ایسے منصوبے شروع نہ کیے جائیں جو مالی مشکلات یا وسائل کی کمی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوں، اس طرح صرف ایسے منصوبے شروع کیے جائیں جو مکمل طور پر فنڈزاور قابل عمل ہوں۔

کمیٹی نے موٹر ویز پر اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف سخت قوانین کے نفاذ کی ضرورت پر زور دیا، اور تجویز دی کہ بار بار کی خلاف ورزیوں پر ایسی گاڑیوں کو بلیک لسٹ کیا جائے تاکہ سڑکوں کی انفراسٹرکچر کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

وزارت کو ضلعی پولیس کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ہدایت دی گئی۔بلوچستان سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے رکن کو صوبے میں جاری اور مجوزہ منصوبوں کی تفصیلی رپورٹ اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ، ۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.