The news is by your side.

پنجاب میں لرنگ لائسنس کی فیس میں بے پناہ اضافہ

0

لاہور(یو این آئی ) نگران پنجاب حکومت نے لرنگ لائسنس کی فیس بڑھا دی۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔

لرنگ لائسنس کی فیس 60 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کرنے کی فیس میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

فیصلے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔یکم جنوری سے قبل ڈرائیونگ لائسنس موجودہ شرح فیس سے بنائے جائیں گے۔

یکم جنوری سے لرنز کی فیس 60 روپے سے بڑھا کر ایک ہزارروپے کر دی جائے گی۔ایل ٹی وی،ایچ ٹی وی، پی ایس وی لائسنس فیس کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا

چیف ٹریفک آفیسر لاہور مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس دفاتر کے اوقات کار اور عملہ بڑھا دیا گیا ہے،شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے آٹھ خدمت مراکز چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.