The news is by your side.

پی ٹی آئی رہنماءعلی امین گنڈاپور اشتہاری قرار

0

اسلام آباد (یو این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے غیرقانونی اسلحہ اور شراب رکھنے کے کیس میں سابق وزیر اور تحریک انصاف کے رہنماءعلی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور کیخلاف غیرقانونی اسلحہ اورشراب رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی، پراسیکیوٹراورتفتیشی افسرکیس ریکارڈ کےساتھ عدالت پہنچے

علی امین گنڈاپور اور ان کے وکیل راجہ ظہورالحسن عدالت پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے سابق وزیر علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا، عدالت نے اشتہار جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 4 جنوری تک ملتوی کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.