یہ واقعہ ایک اسکی بورڈ ٹاسک کے دوران پیش آیا، جہاں سارہ کو ٹاسک کے اصول توڑنے پر نااہل قرار دیا گیا تھا۔ ناراض ہو کر انہوں نے ساتھی مقابلوں کو اسکی بورڈ سے ہٹانے کی کوشش کی، جس سے ماحول کشیدہ ہو گیا۔ اس دوران چُم دارانگ زخمی ہونے کے قریب تھیں، لیکن کرن ویر مہرا نے انہیں بچانے کی کوشش کی۔ سارہ کے مطابق، کرن نے انہیں زبردستی کھینچا جس سے وہ گر گئیں۔
بعد میں جب ویوین ڈیسینا نے سارہ سے اس معاملے پر بات کی تو انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ڈر اور تنہائی کی وجہ سے ردعمل دے رہی تھیں اور کرن نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔
سارہ نے مزید کہا کہ اگر بگ باس نے اس واقعے پر کوئی کارروائی نہ کی تو وہ اپنے وکلاء سے رابطہ کریں گی۔
اس واقعے کے بعد گھر والے دو حصوں میں بٹ گئے ہیں۔ کچھ کرن ویر مہرا کی حمایت کر رہے ہیں، جبکہ باقی سارہ کی۔ اس دوران یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سارہ کی برہمی کی وجہ ان کو نکالنے کا فیصلہ تھا۔
اس وقت شو میں ویوین ڈیسینا، ایشا سنگھ، اویناش مشرا، چم دارانگ، شروتیکا ارجن، کرن ویر مہرا، چاہت پانڈے، کشش، اور رجت دلال موجود ہیں۔