کراچی۔اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رحجان دیکھنے میں آیا، جس کی بدولت انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے دن اور نئے سال کے پہلے روز مارکیٹ کا آغاز 919 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 116046 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
اس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بتدریج 1522 اور پھر 1828 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس بڑھ کر 116955 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔