اسلام آباد(یو این آئی)سابق چیئرمین تحریک انصاف ا ور بشری بی بی کے غیر شرعی نکاح کیس کے چوتھے اور آخری گواہ کا بیان سامنے آگیا
گواہ محمد لطیف نے عدالت کو بتایا کہ خاور فرید مانیکا کے ساتھ گزشتہ 35 سال سے گھریلو ملازم ہوں
،پرانا ملازم ہوں اس لئے ان کا مجھ سے کسی قسم کا پردہ نہیں ہے،ان کے بچے بھی میرے ہاتھوں میں پلے ہیں اور میں ان کے گھر کے فرد کی طرح ہوں
خاور مانیکا نے جب بشری بی بی سے بات کرنی ہوتی تو ان کے فون پر کال کرتے، جب بشریٰ بی بی کا فون بند ہوتا تو میرے نمبر پر کال کرتے اور میں ان کی بات کرواتا،اس سلسلے میں جب ایک دن اندر گیا تو سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی ڈرائینگ روم میں نہیں تھے، دونوں ایک کمرے میں موجود تھے، کمرے کے اندر گیا تو دیکھا سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی قابل اعتراض حالت میں تھے،
انہوں نے کہا کہ دونوں کو 3، 4 دفعہ قابل اعتراض حالت میں دیکھا ،پہلی مرتبہ قابل اعتراض حالت میںدیکھا تو میری پاو¿ں کے نیچے سے زمین نکل گئی، خاور مانیکا کو اطلاع دی
ان واقعات کے بعد خاور مانیکا کی اور بشری بی بی کی آپس میں لڑائیاں شروع ہوگئیں، 2017 کے آخر میں خاور مانیکا نے بشری بی بی کو طلاق دے دی،میں نے کئی دفعہ عمران خان صاحب کو خاور مانیکا کے فون آنے پر اور ان کے کہنے پر گھر سے بھی نکالا