حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے مولانا فضل الرحمٰن کا مطالبہ تسلیم،مدارس رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں ترامیم منظور،
ترامیم کی منظوری وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے اپنے اجلاس میں دی
اسلام آباد: حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے مولانا فضل الرحمٰن کا مطالبہ تسلیم وفاقی کابینہ نے مدارس رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں ترامیم کی منظوری دے دی، جس کے بعد ذرائع کے مطابق یہ قانون یا تو آرڈیننس کے ذریعے نافذ العمل ہو نے یا دوبارہ پارلیمنٹ سے منظور ہونے کا امکان ہے ،
وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطاب جمعہ کو وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہائوس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر سوسائیٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں ترامیم کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے وزارت موسمیاتی تبدیلی و موسمیاتی کوآرڈینیشن کی سفارش پر کاربن مارکیٹ میں تجارت کے حوالے سے پالیسی گائیڈ لائینز کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے معزز پشاور ہائی کورٹ کے احکامات اور وفاقی وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو انشورنس ٹریبیونل کے اضافی اختیارات تفویض کرنے کی بھی منظوری دی۔
واضح رہے کہ سوسائیٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں ترامیم کے لیے مولانا فضل الرحمن حکومت کو ایک بار پھر ٹف ٹائم دیتے دکھائی دے رہے تھے، تاہم حکومت نے جلد ہی ان کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے معاملے کو بہت زیادہ خراب ہونے سے بچا لیا ،