لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی انتقال کر گئے،
ان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد کافی عرصے سے علیل اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔
اسلام آباد:لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی انتقال کر گئے،
مرحوم کی عمر 97 برس تھی،
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کافی عرصے سے علیل اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔
وہ دل اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے گزشتہ دنوں اسپتال میں ان کی عیادت کی تھی۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی مرحوم وفاقی وزیر، کور کمانڈر اور پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر بھی رہ چکے تھے۔ وہ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے موجودہ پیٹرن انچیف تھے۔
فیض علی جشتی 1927 کو پنجاب میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1946 میں آرٹلری آفیسر کے طور پر برطانوی ہندوستانی فوج میں شمولیت اختیار کی اور بعد میں 1947 میں تقسیم کے بعدپاک فوج کو جوائن کر لیا ۔ ۔
ان کا تعلق 60 میڈیم رجمنٹ آرٹلری سے تھا جس میں بعد میں انہیں سی او (کمانڈنگ آفیسر) تعینات کیا گیا۔
وہ پاکستان میں 1977 کے مارشل لاء کےنفاذ میں ان کا کردار نہایت تھا،سابق صدر جنرل ضیا الحق کے قریبی ساتھیوں میں شامل تھے