نوری ہسپتال اسلام آباد میں کینسر کے علاج کی انتہائی جدید سہولیات دستیاب
انتہائی جدید ترین سہولیات کی فراہمی نے اس ہسپتال کو جنوبی ایشیاء کے لیے اینکر سینٹر کا درجہ دیا جا چکا ہے۔
اسلام آباد:عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2022 میں دو کروڑ افراد کینسر کے مرض میں مبتلا ہوئے جبکہ 97 لاکھ افراد اس موذی مرض کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے۔
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی ای اے سی) اس وقت ملک بھر میں 19 کینسر ہسپتال چلا رہا ہے جبکہ 20واں ہسپتال مظفر آباد (آزادکشمیر) میں زیر تعمیر ہے،
ان میں سے ایک نوری ہسپتال اسلام آباد ہے جہاں کینسر کے علاج کی انتہائی جدید ترین سہولیات کی فراہمی نے اس ہسپتال کو جنوبی ایشیاء کے لیے اینکر سینٹر کا درجہ دیا جا چکا ہے۔ جو ہیپتال ہی نہیں بلکہ ملک کے لیے بھی ایک بڑا اعزاز ہے،
ہسپتال میں منعقدہ ایک میڈیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ نوری ہسپتال کا قیام 1983 میں عمل میں لایا گیا جو ترقی اور علاج کی انتہائی جدید سہولیات سے آراستہ ہونے کے باعث کینسر جیسے موذی مرض کے مریضوں کے لیے امید کی کرن بن چکا ہے۔۔۔
بریفنگ کے مطابق نوری ہسپتال میں کی علاج کے لیے ریڈیوتھراپی، کیموتھراپی اور نیوکلیئر میڈیسن کی جدید سہولتیں موجود ہیں۔ یہاں پر نہ صرف ملک کے مختلف شہروں سے بلکہ بیرونِ ملک سے بھی مریض علاج کی غرض سے آتے ہیں۔
نوری ہسپتال مریضوں کے علاج میں شفافیت، جدت اور سائنسی تحقیق پر مبنی اعلیٰ معیار کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نوری ہسپتال میں سائبر نائف کی جدید ٹیکنالوجی کو بھی کینسر کے علاج کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
نوری ہسپتال اسلا آباد کی خدمات کا اعتراف بین االاقوامی سطح پر کیا جاتا اور یہی وجہ ہے کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے نوری ہسپتال اسلام آباد کو جنوبی ایشیاء کے لیے اینکر سینٹر کا درجہ دیا ہے۔
نوری ہسپتال مریضوں کو نہ صرف جسمانی علاج کی سہولت دی جاتی ہے بلکہ انہیں نفسیاتی اور جذباتی سپورٹ بھی فراہم کی جاتی ہے، تاکہ وہ اس مشکل وقت میں مضبوطی سے آگے بڑھ سکیں۔
مریضوں کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایک جامع اور ہمہ گیر علاج کا نظام بنایا گیا ہے۔نوری ہسپتال، اسلام آباد، پاکستان میں کینسر کے علاج میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔