لاہور۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے پاس جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑنے کا موقع ہے۔

سینچورین میں شیڈول پاکستان اور جنوبی افریقا کے دوسرے ٹی20 میچ میں بابراعظم 120 اننگز میں 72 چھکوں کے ساتھ فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔

اس فہرست میں کپتان محمد رضوان 92 اننگز میں 95 چھکوں کے ساتھ پہلے، فخر زمان 84 اننگز میں 76 چھکوں کے ساتھ دوسرے، محمد حفیظ 108 اننگز میں 76 چھکوں کے ہمراہ تیسرے اور شاہد آفریدی 90 اننگز میں 73 چھکوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

بابراعظم کے پاس ایک اور ریکارڈ برابر کرنے کا بھی موقع ہے، وہ پاکستان کے کامیاب ترین بلے باز انضمام الحق کا ریکارڈ برابر کر سکتے ہیں۔ انضمام الحق نے جنوبی افریقا کے خلاف 59 اننگز میں 12 ففٹیز بنائے تھے۔ اس فہرست میں محمد یوسف 47 اننگز میں 14 ففٹیز کے ساتھ پہلے، مصباح الحق 42 اننگز میں 12 ففٹیز کے ساتھ تیسرے، اور یونس خان 50 اننگز میں 42 ففٹیز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

بابراعظم نے سب سے کم 33 اننگز میں 11 مرتبہ ففٹیز بنانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔