The news is by your side.

اپوزیشن اتحاد کے رہنماوں کا اہم اجلاس، اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے پر غور،

اجلاس کی صدرات تحفظ آئین پاکستان اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اجلاس کی صدرات کی،

0

اسلام آباد:اپوزیشن اتحاد کے رہنماوں کا اہم اجلاس، اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے اور مضبوط اپوزیشن کی بنیاد رکھنے کی تجاویز کا جائزہ۔

اجلاس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب عمرایوب خان  ، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا،

ایم ڈبلیو ایم کے راجہ ناصر عباس ، پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری شریک ہوئے،

اجلاس کی صدرات تحفظ آئین پاکستان اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اجلاس کی صدرات کی،

اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس پر تشویش کا اظہار کیا گیا،

اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں نہ کوئی ّئین ہے نہ قانون بلکہ ایک انارکی کی فضا قائم ہے ، اظہار رائے کی آزاد کو سلب کر لیا گیا ہے،

اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے محمود خان اچکزئی کو  حکومت کے ساتھ مذاکرات کی تجویز اور اس کے لیے بانی پی ٹی آئی کی

جانب سے کمیٹی کے قیام کے بارے میں آگاہ کیا گیا ،

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ  موجودہ نظام سے چھٹکارہ ضروری ہے جس سے ملک کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے،

ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ میں متحرک کردار ادا کر کے حکومت کو من مانی قانوں سازی سے روکنا نہایت ضروری ہے ،

اجلاس میں مضبوط اور موثڑ حمکت عملی کے لیے رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا،

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.