وزیرداخلہ محسن نقوی سے قائمقام امریکی سفیر نیٹلی کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال،
امریکہ ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر جدید خطوط پر استوار کرنے میں تعاون فراہم کرے گا،ملاقات میں اتفاق ،
اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائمقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات،پاک امریکہ تعلقات سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،
کنٹری ڈائریکٹر آئی این ایل لائن نیلسن بھی اس موقع پر موجود تھے،
قائمقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کا گزشتہ دنوں اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار،
ملاقات میں پاکستان میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بھی گفتگو،
نیٹلی بیکر کا چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار،
وزیر داخلہ محسن نقوی ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر جدید ترین ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔ اس ضمن میں امریکہ کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ امریکہ ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر جدید خطوط پر استوار کرنے میں تعاون فراہم کرے گا،
امریکہ نیشنل فرانزک ایجنسی کو جدید تقاضوں کے مطابق فعال کرنے میں بھی معاونت فراہم کرے گا،
محسن نقوی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادکار بڑھانے میں امریکی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگردی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے سول آرمڈ فورسز کو جدید آلات اور سازوسامان کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے، سول آرمڈ فورسز کو جدید آلات اور سازوسامان سے لیس کرنا اولین ترجیح ہے،
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین بہترین تعلقات ہیں، جو کئی دہائیوں پر محیط ہے،
غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو اسلام آباد میں رہنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، تاہم قانونی دستاویزات کے حامل کسی بھی غیر ملکی کو اسلام آباد سے نہیں نکالا جا رہا،
نیٹلی بیکر کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے پر پاکستانی حکام کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔
نیٹلی بیکر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو پولیس افسران کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی،
وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ رفعت مختار راجہ بھی اس موقع پرموجود تھے،