The news is by your side.

فریال محمود کی مختصر لباس میں بولڈ ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

0

لاہور۔پاکستانی اداکارہ فریال محمود کو معروف پنجابی گلوکار و ریپر اے پی ڈھلون کے گانے "بورا بورا” پر بولڈ لباس میں رقص کی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رواں سال کے آغاز میں فلم "وکھری” میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی فریال محمود، اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ بولڈ تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے بھی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔

حال ہی میں فریال محمود نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ سفید کراپ ٹاپ میں آئینے کے سامنے بیلی ڈانس کرتی نظر آئیں۔ اداکارہ نے اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں بتایا کہ یہ ویڈیو انہوں نے اپنی نانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنائی ہے۔

ویڈیو شیئر کرنے کے بعد فریال محمود کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بہت سے صارفین نے ان کے رقص اور مختصر لباس کو بے ہودہ قرار دیا۔ ایک صارف نے فریال محمود کو تنقید کرتے ہوئے لکھا، "مجھے ایک وجہ بتائیں کہ آپ اس طرح جسم کی نمائش کیوں کرتی ہیں؟ کیا آپ یہ دوسروں کو دکھانا چاہتی ہیں یا خود کو؟ میرے خیال میں آپ کو ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔”

دوسرے صارف نے کہا، "فریال محمود، کیا آپ ایسی نازیبا ویڈیوز بنا بنا کر تھکتی نہیں ہیں؟”

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی پاکستانی اداکارہ کو اس طرح کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ اس سے قبل اداکارہ مہر بانو کی بھی اس طرح کی بولڈ ڈانس ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں، جن پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہوا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.