لاہور۔پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سعودی عرب کے خلاف 7 دسمبر کو قطر کے شہر دوحہ میں ہونے والے فیفا دوستانہ میچ کے لیے قومی ویمنز فٹبال اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

اس اسکواڈ کی قیادت ماریہ خان کریں گی، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نیشہ اشرف، آرزو اور جینہ فاروقی (گول کیپرز)، سارہ خان، مشعل بھٹی، صوفیہ قریشی، مہرین گل، فاطمہ ناصر اور نزالہ صدیقی (ڈیفینڈرز)، سوہا ہیرانی، رامین فرید، آمنہ حنیف، ثنا مہدی اور عالیہ صادق (مڈ فیلڈرز)، اور زحمینہ ملک، اسرا خان، نادیہ خان، انمول حرا اور ایمان مصطفیٰ (فارورڈز) شامل ہیں۔

یہ میچ پاکستان کی ویمنز فٹبال ٹیم کے لیے ایک اہم موقع ہے، جس میں عدیل رزقی ہیڈ کوچ کی ذمہ داری ادا کریں گے۔