گزشتہ تین سالوں کے دوران پاکستانی طالب علموں کو 367 اسکالرشپس آفر
سب سے زیادہ سکالرشپ 2021۔22میں افر کیے گئے جن کی تعداد 130 ہے،
اسلام آباد:گزشتہ تین سالوں کے دوران باہمی تبادلے کے سکالرشپ پروگرام کے تحت پاکستانی طالب علموں کو 367 اسکالرشپس کی پیشکش کی گئی،
اس بارے میں دستیاب دستاویز کے مطابق سب سے زیادہ سکالرشپ 2021۔22میں افر کیے گئے جن کی تعداد 130 ہے اس کے علاوہ 2022 23 میں 114 اور 2023 24 میں 123 سکالرشپ افر کیے گئے،
دستاویز کے مطابق ان سکالرشپ میں سے بی ایس پروگرام کے لیے تین سالوں میں 286 ایم ایس پروگرام کے لیے 68 سکالرشپس افر ہوئے ان میں سب سے کم تعداد پی ایچ ڈی کے سکالر شپس کی ہے جن کی تعداد صرف 13 ہے۔سکالرشپس افر کیے گئے،
ذرائع نے اس حوالے سے وفاقی وزارت تعلیم اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی کارکردگی کو سوالیہ نشان قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی طلبہ کے لیے عالمی سطح پر وطائف کی اس قدر کم تعداد سرکاری اداروں کے حوالے سے باعث تشویش ہے ،
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہی نہیں اس سے کہیں بڑی تعداد میں وطائف ہمارے اعلی حکام کی غفلت کی وجہ سے ضائع ہوجاتے ہیں جن کا کوئی پرسان ھال نہیں ، اس طرح بڑی تعداد میں طلبہ بیرون ملک اعلی تعلیم کے حصول سے محروم وہ جاتے ہیں۔