The news is by your side.

عراق؛ پروفیسر نے یونی ورسٹی میں ساتھی ملازمہ کو گولیوں سے بھون ڈالا

0

بغداد۔عراق میں ایک یونیورسٹی پروفیسر نے معمولی بحث و تکرار کے بعد اپنی ساتھی خاتون ملازمہ کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق، مقتولہ خاتون کا نام ڈاکٹر سارہ العبودی بتایا گیا ہے، جو بصرہ یونیورسٹی کے کالج آف ایجوکیشن میں کام کرتی تھیں۔

یونیورسٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ پروفیسر ضرغام التمیمی نے ڈاکٹر سارہ کے ساتھ گفتگو کے دوران پیدا ہونے والے تنازع کے بعد فائرنگ کی۔

رپورٹس کے مطابق، دونوں کے درمیان کسی معاملے پر تلخ بحث ہوئی تھی۔ ضرغام التمیمی بصرہ کے گورنر اسعد العیدانی کے قریبی رشتہ دار بھی ہیں۔

گورنر اسعد العیدانی نے اس واقعے پر کہا کہ یہ جرم ان کے بچوں کے چچا نے کیا ہے، لیکن کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ انصاف کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دی جائے گی۔

اس لرزہ خیز واقعے کی ویڈیو عراق کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جہاں صارفین نے شدید مذمت کرتے ہوئے قاتل پروفیسر کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.