The news is by your side.

اسلام آباد 700 کنٹینرز کے ذریعے’کنٹینر سٹی‘ بنا دیا گیا،یہ کنٹینرز کہاں سے آتے ہیں،

یعنی ایک اندازے کے مطابق 220 مربع کلومیٹر کے شہری علاقے میں ہر ایک مربع کلومیٹر کے فاصلے پر تین کنٹینر کھڑے کیے گئے ہیں۔

0

 اسلام آباد:پاکستان کا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اس وقت ’کنٹینر سٹی‘ کا منظر پیش کر رہا ہے جس سے نہ صرف عام شہریوں کی معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں بلکہ کئی کاروبار بھی نقصان جھیل رہے ہیں۔

 برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ویسے تو قریب 25 لاکھ کی آبادی والے اس شہر کو یہ نام اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے اگست میں دیا تھا مگر وقتاً فوقتاً اس اصطلاح کو استعمال کرنے کا موقع ملتا رہتا ہے۔

 پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 700 کنٹینرز کے ذریعے سڑکوں کو بلاک کیا گیا۔ حتیٰ کہ اسلام آباد کو پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ملانے والی سڑکوں کو بھی انھی کنٹینرز کی مدد سے بند کیا گیا ہے۔

 ایک اندازے کے مطابق 220 مربع کلومیٹر کے شہری علاقے میں ہر ایک مربع کلومیٹر کے فاصلے پر تین کنٹینر کھڑے کیے گئے ہیں۔

 کاروبار اور معمولات زندگی معطل ہیں اور عوام جہاں بعض شہری سکولوں کی بندش پر نالاں ہیں تو کچھ کا کہنا ہے کہ وہ سڑکوں کی بندش کے باعث اپنے پیاروں کو علاج کے لیے ہسپتال نہیں لے جا پا رہے۔

اس وقت امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے شہر کے مختلف داخی راستوں اور اہم مقامات پر 700 کنٹینرز رکھے گئے ہیں۔

 ایک کنٹینر کا کرایہ 40 ہزار کے قریب بنتا ہے، یعنی اگر 700 کنٹینر کا نمبر درست مان لیا جائے تو کل لاگت دو کروڑ 80 لاکھ روپے بنے گی۔

ملکی معیشت کو احتجاج سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ ’احتجاج سے ملکی معیشت کو یومیہ 190 ارب کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.