The news is by your side.

سیکیورٹی فورسز روزانہ شہادتیں دے کر گورننس کی خامیوں کو پورا کررہی ہیں، آرمی چیف

0

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو لوگ ملکی سیکیورٹی میں رکاوٹ ڈالیں گے اور فوج کو اس کے فرائض سے روکیں گے، انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر پاکستانی اپنا کردار ادا کر رہا ہے، چاہے وہ یونیفارم میں ہو یا بغیر یونیفارم کے، ہم سب نے مل کر دہشت گردی کی لعنت کا مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب پر پاکستان کے آئین کی حکمرانی ہے، آئین کے تحت پاکستان کی داخلی اور خارجی سیکیورٹی کی ذمہ داری فوج پر عائد ہے، اور جو بھی پاکستان کی سیکیورٹی میں رکاوٹ ڈالے گا یا ہمیں اپنے فرائض کی انجام دہی سے روکے گا، اسے اس کے نتائج بھگتنے ہوں گے۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے روزانہ کی بنیاد پر اپنے شہداء کی قربانی دے کر گورننس کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.