The news is by your side.

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ۔تعلیمی ادارے بند، شہر مکمل لاک داون کا شکار ،

روزانہ رات آٹھ بجے شہر بھر میں بازاروں کی بندش کے علاوہ اتوار کو پورے دن تمام مارکیٹس بند رکھنے کا فیصلہ

0

 لاہور:

صوبہ  پنجاب  میں جاری  سموگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے سرکاری سطح سے کی جانے والی کوششیں اب تک بار آور نہ ہو سکیں جس کے بعد لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔تعلیمی ادارے بند ہیں اور ان دونوں شہروں سمیت بعض دیگر علاقے مکمل لاک داون کا شکار ہیں،

واضح رہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت سموگ کے مسئلے سے نمٹںے کے لیے مختلف اقدامات اٹھانے میں مصروف ہیں تاکہ اس حوالے سے صورتحال کو بہتر کرتے ہوئے یہاں زندگی کو معمول کے مطابق بھال کیا جا سکے ،

لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے  جمعہ کے روز حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ  لاہور اور ملتان میں جمعے، ہفتے اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن  کا شکار  گے۔

سینیئر وزیر کے اعلان کے بعد متاثرہ شہروں  میں سکول بند ہیں، ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں سے کام کریں، علاوہ ازیں عام عوام کو بھی یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بلا ضرورت  گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
یہ تمام اقدامات صوبائی حکومت کے ’گرین لاک ڈاؤن‘ کے تحت کیے جا رہے ہیں اور جن مقامات پر فضائی آلودگی زیادہ ہے وہاں رکشہ، بڑی گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق روزانہ رات آٹھ بجے شہر بھر میں بازاروں کی بندش کے علاوہ اتوار کو پورے دن تمام مارکیٹس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،شہر میں 17 نومبر تک تمام پارکس اور چڑیا گھر بھی بند ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.