The news is by your side.

عمران خان کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردار نہیں، فضل الرحمٰن

0

اسلام آباد۔مولانا فضل الرحمٰن نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کی رہائی کی کوششوں میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہمیشہ آئین اور جمہوریت کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔ جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا اہم ہاتھ ہے کیونکہ انہوں نے اپنے ذاتی مفادات کے لیے جمہوریت کے اصولوں پر سمجھوتا کیا۔

خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ خواجہ آصف کے معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ نئے قانون کے ذریعے ملک کے اندر ہر شہری کو مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نہ تو ہم امریکا کی سیاست میں مداخلت کرتے ہیں اور نہ ہی انہیں اپنے داخلی معاملات میں مداخلت کی اجازت دے سکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ چاہے امریکا میں ری پبلکن حکومت ہو یا ڈپلومیٹس، ان کی عالمی پالیسی ہمیشہ ایک ہی رہتی ہے۔آخر میں مولانا نے کہا کہ وہ کسی سیاستدان کی قید کے حق میں نہیں ہیں اور عمران خان کی رہائی کی کوششوں میں اپنے کردار کی تردید بھی کی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.