The news is by your side.

صوبائی وزیر انفارمیشن عظمی بخاری سے کیمرہ مین جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر کی ملاقات

0

لاہور ۔ وزیر اطلا عات پنجاب نے کہا ہے کہ انشاء اللہ آنے والے مہینوں میں آپ کو ہائوسنگ کے حوالے سے اچھی خوشخبری ملے گی کیمرہ مین جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان رجسٹرڈ (ٹی وی سی جے اے) کے صدر محمد کاشف عباسی کی انفارمیشن اینڈ کلچر منسٹر پنجاب عظمی بخاری سے لاہور الحمراء ہال میں ملاقات کے دوران کیا ۔اس مو قع پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ میں جانتی ہوں ٹیلی ویژن کیمرہ مین جرنلسٹ کی یہ تمام مشکلات ہیں اور ان میں کوئی دو رائے نہی ہے میں اپنی اور حکومت کی جانب سے آپ کیمرہ مین جرنلسٹ کو مکمل طور پر سپورٹ کروں گی اور انشاء اللہ آپ کے جتنے مسائل ہیں انکو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کروں گی اور انشاء اللہ آنے والے مہینوں میں آپ کو ہائوسنگ کے حوالے سے اچھی خوشخبری ملے گی۔ جس سے انشاء اللہ آپ لوگوں کا جو خواب ہے وہ پایا تکمیل کو پہنچے گا قبل ازیں صدر کی جانب سے وزیر اطلا عات پنجاب کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔اس خصوصی ملاقات میں وزیر اطلاعات کو ٹیلی ویژن کیمرہ مین جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان رجسٹرڈ کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی گئی بریفننگ میں صدر نے ٹی وی سی جے اے کے پلیٹ فارم سے اپنے ممبرز کو جو سہولیات میسر کی گئیں ان کے بارے میں ا گاہ گیا کہ ۔ جن میں بے روزگار ٹیلی ویژن کیمرہ مین جرنلسٹ کے روزگار کے مسائل اور ان کا حل صدر محمد کاشف عباسی نے مزید بتایا کہ 80 فیصد کیمرہ مین کرائے کے گھروں میں ر ہتے ہیںکیمرہ مین جرنلسٹ کے لئیے میڈیا ٹائون فیز ٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے جلد از جلد قیام اور اس میں میرٹ سینیارٹی بیس پر ٹیلی ویژن کیمرہ مین جرنلسٹ میں پلاٹ کی تقسیم ٹی وی سی جے اے کو اون بورڈ لینا۔ ٹیلی ویژن کیمرہ مین جرنلسٹ کے لئیے حکومتی سطح پر ٹرینگ ورکشاپ کا انعقاد۔ ۔اے ٹی وی ملازمین کی دو سال سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور ان کی مشکلات و پریشانیاں اور ان کا حل ۔ اور حکومتی سطح پر ویلفئیر پراجیکٹ میں ٹیلی ویژن کیمرہ مین جرنلسٹ کو شامل کرنا ودیگر مسائل شامل سے آگاہ کیا ۔ جس پر وزیر اطلاعات نےاتفاق کیا اور کہا کہ میں جانتی ہوں ٹیلی ویژن کیمرہ مین جرنلسٹ کی یہ تمام مشکلات ہیں اور ان میں کوئی دو رائے نہی ہے میں اپنی اور حکومت کی جانب سے آپ کیمرہ مین جرنلسٹ کو مکمل طور پر سپورٹ کروں گی اور انشاء اللہ آپ کے جتنے مسائل ہیں انکو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کروں گی ۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.