The news is by your side.

ایس آئی ایف سی کی گرین پاکستان مہم،گلگت بلتستان میں تین ریزورٹ اور ہو ٹلز کا افتتاح

نلتر بالا ، ہنزہ اور سکردو میں سیاحون کو فور سٹار ہوٹلز کی رہائشی سہولیات کی فراہمی پر کام جاری،

0

سکردو:دنیا کی بلند ترین چوٹیا ں ہوں یا طویل پہاڑی سلسلے ، سرسبز و شاداب وادیاں ہوں یا دنیا کی نامور جھیلیں، خطرناک اور دال کو دھلا دینے والے راستے ہوں یا گہری کھائیوں میں بہتے دریا ، ان سب کو سن کر صرف ایک کی وادی کا نام ذہین میں گونجتا ہے ، گلگت بلتستان ۔

پاکستان کا یہ صوبہ خوبصورت اور حسین قدرتی مناظر سے مزین ہے جو ملکی اور غیر ملکی سیاحون کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ،

اس وادی میں سیاحت کے فروغ کا بھرپور پوٹینشل موجودہ ہے، جو ملک میں رزمبادلہ کمانے کا ایک بڑا ذریعہ بن سکتا ہے مگر ماضی کی حکومتوں کی جانب سے اس پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی ، یہی وجہ ہے کہ آج تک اس سیکٹر سے وہ فوائد حاصل نہ کیے جا سکے جن کی حصول سےپاکستان کی تقدیر بدلنے کی طرف واضح پیش رفت ممکن تھی ،

پہلی مرتبہ ایس آئی ایف سی نے اس سیکٹر سے بھرپور استعفادے کا فیصلہ کرتے ہوئے سیاحت کے شعبے کی ترقی کی منزل کی طرف بڑھنے کے کام کا آغاز کر دیا ہے ،

ایس آئی ایف سی نے گرین پاکستان اقدامات کے تحت سیاحوں کو قیام و طعام کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کا بیڑا اٹھایا اور نلتر بالا، ہنزہ اور سکردو  میں سٹیٹ آف دی آرٹ ریزور ٹ اور ہوٹلوں کی کثیر سرمائے سے تزین وآرائش کرتے ہوئے انھیں سیاحوں کے لیے کھول دیا ہے،

جی بی کے تاریخی مقام نلتر بالا میں ایک گرین ٹورزٹ ریزورٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ،  جہاں جدید اور خوبصورت طرز تعمیر کے 17 گلیمپنگ پاٹس  تعمیر کیے گئے ہیں جبکہ ہنزہ  اور سکردو میں  قائم کردہ ہوٹل دیدہ زیب کشادہ رہائشی کمروں پر مشتمل ہیں جن میں سیاح آرام دے ماحول اور سہولیات سے مستفید ہو سکتے ہیں، خوبصورت ریسٹورانٹس بھی یہاں دی جانے والی سہولیات بھی شامل ہیں جہاں فراہم کیے جانے والے کھانوں کو لذیذ اور مزیددار بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے

ایس آئی ایف نے ان ریزورٹ اور ہوٹلز کی عمارتوں کو جو پی ٹی ڈی کے خاتمے کے بعد چھ اور سات سال سے بند پڑی تھیں کو گلگت ، بلتستان گورنمنٹ سے 30 سال کی پلیز پر حاصل کیا ہے جبکہ گرین ٹورزم اپنے منافع سے بھی بیس فیصد جی بی حکومت کو ادا کرے گی ، علاوہ ازیں سیاحت کے فروغ کی سرگرمیوں سے مقامی افرا د کو بڑے پیمانے پر روز گار کے مواقع بھی حاصل ہونے کے ۔۔۔

گرین ٹورزم کی جانب سے ان ریزارٹ اور ہوٹلز کی تعمیر کرتے ہوئے ماحولیات کا بھی خصوصی طور پر خیال رکھا گیا ہے اور ان کی ماحول دوست بنانے کی بھی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.