The news is by your side.

پولیس خدمت مراکز کی جانب سے شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ کا اجرا

0

اسلام آباد(یو این آئی)اسلام آباد کیپیٹل پولیس خدمت مراکز شہریوں کی سہولیات کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،پولیس خدمت مراکزنے ماہ نومبر کے دوران 17ہزار 770 شہریوں کو مختلف خدمات فراہم کیںجن میںشہریوںکو کریکٹر سرٹیفکیٹ کا اجرا کیا گیا

جنرل پولیس ویریفکیشن،سامان کی گمشدگی رپورٹ، غیر ملکیوں کی رجسٹریشن، کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن شامل ہے۔

اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹراکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی سہولیا ت کیلئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے

اسلام آباد کیپیٹل پولیس خدمت مراکزنے ماہ نومبر کے دوران17 ہزار 770 شہریوںکو مختلف خدمات مہیا کیں، جن میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کا اجرائ، غیر ملکیوں کی رجسٹریشن، کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن ، سامان گمشدگی رپورٹ ، گاڑیوں کی تصدیق اورجنرل پولیس ویریفیکشن وغیرہ شامل ہیں

پولیس خدمت مراکز نے شہریوں کوبعدازمکمل تصدیق 3,399کریکٹر سر ٹیفکیٹ، 4,015 جنرل پولیس ویریفکیشن سر ٹیفکیٹ اور1,090 اخراج سر ٹیفکیٹ بھی جاری کئے گئے

علاوہ ازیں04ایف آئی آرکی کاپیاں738سامان گمشدگی،592کرایہ داری اور16گھریلوملازمین کااندراج،671گاڑیوںاور 7,245 غیر ملکی شہریوں کی تصدیق کی گئی

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.