The news is by your side.

ہر کیس آئینی بنچ میں نہ لے جائیں،کچھ ہمارے پاس بھی رہنے دیں،جسٹس منصور علی شاہ

0

اسلام آباد ۔سپریم کورٹ میں اوور بلنگ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے وکیل درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہر کیس آئینی بنچ میں نہ بھجوائیں، کچھ کیسز ہمارے سامنے بھی رہنے دیں۔

جسٹس منصور علی شاہ اور عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اوور بلنگ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت، وکیل درخواست نے کہا کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ نے ایک فیصلہ دیا تھا، جس کی نظرثانی اپیلیں زیر التواء ہیں، 26ویں ترمیم کے بعد اب یہ کیس آئینی بینچ میں جائے گا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اس کیس میں کوئی آئینی یا قانونی سوال موجود نہیں ہے، سارے مقدمات آئینی بینچز میں نہ لے کر جائیں، کچھ مقدمات ہمارے پاس بھی رہنے دیں۔عدالت نے کیس نمٹاتے ہوئے قرار دیا کہ پہلے سے دیے گئے فیصلے کے خلاف زیر التوا نظرثانی زیر التوا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.