The news is by your side.

قومی ترانے کے دوران امریکی گلوکارہ کے منہ سے گالی نکل گئی

0

نیو یارک۔امریکا میں انتخابات کی گہما گہمی ہے، اور اس دوران ٹی وی پر براہ راست مباحثے بھی ہو رہے ہیں۔ انہی مباحثوں میں سے ایک کے دوران قومی ترانہ پڑھتے وقت امریکی گلوکارہ کے منہ سے گالی نکل گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور گلوکارہ کو معافی مانگنی پڑ گئی۔

امریکی ریپر لومس نے صدارتی امیدواروں کے مباحثے سے قبل ٹی وی پر براہ راست نشریات کے دوران قومی ترانہ پڑھا۔ لیکن اس دوران وہ بیچ میں کچھ الفاظ شاید بھول گئیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکارہ ترانہ پڑھتے پڑھتے گالی دیتی ہیں۔

گلوکارہ کی جانب سے گالی دیے جانے کے بعد وہ منتظمین سے قومی ترانہ دوبارہ شروع کرنے کی اجازت لیتی ہیں۔ لیکن گلوکارہ کو وہاں موجود افراد بتاتے ہیں کہ ان کی پرفارمنس براہ راست دکھائی جا رہی ہے، اس لیے وہ دوبارہ قومی ترانہ نہیں پڑھ سکتیں اور اسی کو جاری رکھیں۔

گلوکارہ گالی بکنے کے بعد معذرت کرکے قومی ترانے کو پڑھنا شروع کرتی ہیں لیکن کچھ دیر بعد وہ مزید غلطی کرتی ہیں اور ترانہ پڑھنے کے دوران ہی کہتی ہیں کہ وہ پریشان ہوگئی تھیں۔نوجوان گلوکارہ کی جانب سے قومی ترانہ پڑھنے کے دوران گالی نکالنے اور پھر دوبارہ غلطی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کا مذاق بھی اڑایا گیا۔جس پر انہوں نے قومی ترانے کو پڑھنے کے دوران گالیاں بکنے اور غلطی کرنے پر معافی بھی مانگی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.