The news is by your side.

چین کا 9 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان

0

بیجنگ۔چین نے ملک میں سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کے لیے جنوبی کوریا، ناروے، فن لینڈ اور سلوواکیہ سمیت 9 ممالک کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان کیا ہے۔ عالمی برادری میں اپنی ساکھ بہتر بنانے کے لیے چین زیادہ سے زیادہ سیاحوں کی آمد چاہتا ہے۔ اس مقصد کا حصول یقینی بنانے کے لیے سیاحوں کو بہت سی سہولتیں دینے کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔

جن 9 ممالک کے باشندوں کو ویزا فری انٹری دی جارہی ہے ان میں ڈنمارک، آئس لینڈ، اینڈورا، موناکو اور لیچٹینسٹین بھی شامل ہیں۔ ان ممالک کے باشندے بزنس، سیاحت، خاندان کے لوگوں سے ملاقات یا ٹرانزٹ کے لیے چین میں ویزے کے بغیر داخل ہوسکیں گے اور پندرہ دن رہ سکیں گے۔چین نے اپنے ہاں سیاحوں کی آمد بڑھانے کے لیے اب تک 25 ممالک کے باشندوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت فراہم کی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.