The news is by your side.

سروں پر کفن باندھ کراحتجاج کیلئے نکلنے کی تاریخ دیدی

0

پشاور۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سروں پرکفن باندھ کر احتجاج کی آخری کال دیدی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات پر پابندی لگائی گئی تھی، اگر دوبارہ ایسا کیا گیا تو ہمارے پاس منصوبہ موجود ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمیں موجودہ حکومت سے نجات حاصل کرنی ہوگی، ملک میں آئین کی خلاف ورزی ہوئی ہے، اور قانون کی حکمرانی موجود نہیں۔ فارم 47 کی حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے، اب ہم اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر نکلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا جاتا ہے، ایک کیس میں رہائی ملتی ہے تو دوسرے میں گرفتاری ہو جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 9 نومبر کو صوابی انٹرچینج پر جمع ہو رہے ہیں، جہاں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، اور آخری کال بھی صوابی میں ہی دی جائے گی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گھر والوں کو بتا کر نکلیں گے کہ اگر واپس نہ آئیں تو جنازہ پڑھا دیں، اب ہم حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے والے ہیں، پرامن رہ کر ہم نے بہت کچھ برداشت کر لیا ہے۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.