The news is by your side.

ایاز صادق نے اراکین اسمبلی کے 5نام جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو بھجوا دیئے

0

اسلام آباد ۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے پانچ اراکین پارلیمنٹ کے نام جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو بھجوا دیئے ہیں جس میں حکومت اور اپوزیشن کو برابر کی نمائندگی دی گئی ہے

،ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی منظوری کے بعد جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے سیکرٹری کو ایڈوائزر قانون سازی محمد مشتاق کی جانب سے خط بھجوا دیا گیا جو کہ جوڈیشل کمیشن کی سیکرٹری کو موصول بھی ہوگیا ہے ۔اس خط میں آئین کے آرٹیکل 175 اے کی شق 2 کے مطابق حکومت اور اپوزیشن بنچوں سے برابر کی نمائندگی کو سامنے رکھتے ہوئے نام بھجوائے گئے ہیں ۔

قومی اسمبلی سے شیخ آفتاب اوراپوزیشن لیڈرعمر ایوب کا نام تجویز کیا گیا ہے جبکہ سینیٹ سے فاروق ایچ نائیک اورسینیٹر شبلی فراز کے نام بھجوائے گئے ہیں جبکہ خاتون نشست کے لئے مس روشن خورشید بروچہ کا نام بھجوایا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.