The news is by your side.

پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹر کو لوٹ لیا گیا

0

اسلام آباد ۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے قریب ڈاکوو¿ں نے سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹر کو لوٹ لیا۔سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹر اسد مروت اوران کے اہل خانہ سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی گئی۔ ڈاکو اسد مروت اور ان کے بھائی سے 6 لاکھ روپے کیش اور موبائل فونز لے کر فرار ہوئے۔ اسد مروت کے ساتھ واردات راول ٹاون کے قریب ہوئی۔اسد مروت کے ساتھ کم عمر بیٹے اور علیل بھابھی بھی تھیں۔ واردات سے متعلق تھانہ شہزاد ٹاون میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.