The news is by your side.

وزیر اطلاعات کی قطر میں فارج ال فن فیسٹیول میں شرکت ،شاندار انتظامات کو سراہا

0

دوحہ۔وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے قطر کے وزیر ثقافت عبدالرحمان بن حماد الثانی کی خصوصی دعوت پر فارج ال فن فیسٹیول میں شرکت کی،وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے قطر کی وزارت ثقافت اور وزیر ثقافت عبدالرحمان بن حماد الثانی کو فیسٹیول کے لئے بہترین انتظامات کرنے پر مبارکباد دی۔

فیسٹیول کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی تاجکستان اور عراق کے وزیر ثقافت کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ قطر کے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے اور اسے فروغ دینے کی لگن ایک اعزاز ہے،فارج الفن جیسے ایونٹس ثقافتی تبادلوں کی اہمیت کا اظہار ہیں

پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی روابط موجود ہیں، دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، ثقافتی رشتوں کو مزید مضبوط بنانا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا ویژن ہے،ایسے ایونٹس اقوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے، باہمی احترام کو بڑھانے اور مشترکہ ورثے کا تبادلہ کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں

وزیراطلاعات نے عالمی سطح پر فن کے منظر نامے کیلئے روایتی اور جدید قطری فنون پیش کرنے میں فارج ال فن فیسٹیول کے گراں قدر کردار کو سراہااور کہا کہ پاکستان کی وزارت ثقافت و قومی ورثہ ثقافتی تعاون کے فروغ جیسے اقدامات کی حمایت کرے گی، پاکستان اور قطر کے درمیان دوستی اور ثقافتی تبادلے مزید گہرے ہوں گے

واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان اور قطر نے ثقافت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں،اس معاہدے کے تحت 132 فن پاروں کو قطر بھیجا گیا ہے تاکہ انہیں ”منظر۔ آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر آف پاکستان 1940ئ سے اب تک“ کے تحت قطر میوزیم میں نمائش کے لئے پیش کیا جا سکے،فارج الفن فیسٹیول 31 اکتوبر سے 6 نومبر تک جاری رہے گا،فیسٹیول میں قطر کے متنوع جدید فنون کو پیش کیا جائے گا ،فارج الفن فیسٹیول فنکاروں، تخلیق کاروں اور ثقافت سے محبت رکھنے والوں کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے،اس فیسٹیول میں پورے خطے بشمول دنیا بھر سے فنکاروں کو ورکشاپس اور سیمینارز میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.