The news is by your side.

جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے حکومت اور اپوزیشن سے نام طلب

0

اسلام آباد۔سپیکر قومی اسمبلی نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے لیے حکومت اور اپوزیشن سے نام طلب کر لیے ہیں۔26ویں آئینی ترمیم کے تحت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے معاملے میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کمیشن کے قیام کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

انہوں نے حکومت اور اپوزیشن کے رہنماؤں کو خط لکھ کر جوڈیشل کمیشن کے اراکین کے نام طلب کیے ہیں۔دریں اثنا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی صدارت میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اراکین نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دے دی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.