The news is by your side.

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

0

اسلام آباد: مہنگائی کی ستائے  عوام کے لیے اچھی خبر متوقع ہے، کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔یکم نومبر سے آنے والے پندرہ دنوں کے لیے 2 سے 3 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اوسط قیمتیں تقریباً 1.5 ڈالر اور 2.5 ڈالر فی بیرل تک کم ہوئی ہیں۔ موجودہ ٹیکس کی شرح اور تبادلے کی بنیاد پر پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں بالترتیب 3 روپے اور 2 روپے 30 پیسے فی لیٹر کی کمی ممکن ہے۔

عالمی منڈی میں پیٹرول کی اوسط فی بیرل قیمت 77.5 ڈالر کی بجائے 76 ڈالر پر پہنچ گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی بیرل نرخ 86.5 ڈالر سے کم ہو کر 84 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کیے گئے ہیں۔موجودہ پندرہ روز کے دوران، پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر امپورٹ پریمیم 8.7 ڈالر اور 5 ڈالر فی بیرل پر مستحکم رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.