The news is by your side.

آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہمارے لیے چیلنج ہے،ایک نئی ٹیم بنی ہے اور ہم ایک نئی شروعات کر رہے ہیں،شان مسعود

0

لاہور(یو این آئی):قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہمارے لیے چیلنج ہے،

 

بابر اعظم ہمارے بہترین بلے باز ہیں، ان کی پوزیشن کو کوئی نہیں چھیڑے گا، ان کا نمبر 4 ہے اور ٹیم ہمیشہ اپنے بہترین بلے باز کے گرد بنتی ہے۔

 

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہمارے لیے چیلنج ہے، ایسا نہیں ہے کہ ایک نئی ٹیم بنی ہے اور ہم ایک نئی شروعات کر رہے ہیں،

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے نمبر 3 پر کرکٹ کھیلی اور میری کوشش ہوتی ہے کہ جو بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلوں، تیسرے نمبر پر ہی کھیلوں تاکہ مجھے اس پوزیشن کی عادت ہوجائے۔

 

صائم ایوب کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ صائم ایوب نے پوری ڈومیسٹک کرکٹ کو کھیلنے کے آئیڈیل طریقے کے حوالے سے ایک میسیج دیا تو ہم چاہیں گے کہ جو بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں بیٹنگ کر رہے ہیں

 

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹرز کو پیغام ہے کہ جب ٹیم کو ضرورت ہوگی، جگہ بنے گی، آپ ٹاپ کریں گے تو اس کا پھل آپ کو ضرور ملے گا، یہی انعام امیر حمزہ کو بھی ملا ہے۔

 

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش تھی کہ حارث رؤف کو شامل کریں، ان کے پاس پیس ہے، جن کے پاس رفتار ہوتی ہے وہ آسٹریلیا میں کافی کامیاب ہوتے ہیں

 

ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچ میں 20 کھلاڑی آؤٹ کرنے ہوتے ہیں، آپ کو کہیں نہ کہیں اسپنرز بھی چاہئیں تو 20 کھلاڑی آؤٹ کرنے کے لیے 5 بولرز بھی درکار ہیں

 

شان مسعود نے بتایا کہ آسٹریلیا جاکر صورتحال زیادہ واضح ہوگی، یہاں بیٹھ کر کچھ بھی کہنا آسان نہیں ہے، کیونکہ آخری بار ہم 4 سال پہلے آسٹریلیا گئے تھے، 4 سال میں بہت کچھ بدل گیا ہوگا۔

 

انہوں نے کہا کہ ڈراپ ان پچز کاخیال بہت اچھا ہے، مگر یہ کرکٹ کی خوبصورتی ہے کہ ہر جگہ حالات الگ ہوتے ہیں، آپ پاکستان کو آسٹریلیا نہیں بنا سکتے

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.