The news is by your side.

اسرائیلی بمباری سے تباہی حال عمارتوں سےمزید160لاشیں نکال لی گئیں

0

اسلام آباد(یو این آئی)اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کی جانے والی وحشیانہ بمباری کے باعث سیکڑوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں، جبکہ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے شہداء کی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملبے سے مزید 160 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں فلسطینی شہدا کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز ہوچکی ہے، غزہ کے شہدا میں 6 ہزار 150 بچے اور 4 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق 6 ہزار سے زائد افراد کے ملبے تلے دبے ہونیکا خدشہ ہے۔جن کی تلاش کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ کئی روز کی بمباری کے بعد جمعہ سے اسرائیل نے 4 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور پیر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا آخری روز تھا لیکن عارضی جنگ بندی میں مزید 2 دن کی توسیع کردی گئی، جس کے بعد لاشوں کی تلاش کاعمل تیز کردیا گیا۔

حکام کے مطابق ایندھن کی قلت کے باعث سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آرہی ہیں، جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھ سکتی ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے، جس میں ملبے تلے زندہ بچ جانے والی بچی کو دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے، ”غزہ میں ایک تباہ شدہ عمارت کے ملبے کے نیچے سے 37 دن بعد ایک بچی کو زندہ نکالا گیا“۔

دوسری جانب قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد بن محمد الانصاری نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ قطر ثالثی کے فریم ورک پر سخت محنت اور جدوجہد کے ساتھ کام کررہا ہے تاکہ غزہ میں انسانی امداد کے لیے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو مزید 48 گھنٹے تک بڑھایا جائے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے ہونے والی جنگ بندی میں 20 اسرائیلی رہا کیے جائیں گے جن میں روزانہ کی بنیاد پر 10 اسرائیلی رہا ہوں گے۔

دوسری جانب عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ اسرائیل نے جنگ بندی کے دوران رہا کیے جانے والے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے، اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے پہلے 4 روز میں اسرائیل نے 150 فلسطینیوں کو رہا کیا اور 133 کو گرفتار کرلیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.