The news is by your side.

برٹش ایئرویز کی اسرائیل کیلئے پروازوں کی معطلی میں مارچ 2025 تک توسیع

اسرائیلی میڈیا کے مطابق، برٹش ایئرویز نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ پانچ ماہ تک اسرائیل کے لیے اس کی پروازیں معطل رہیں گی۔

0

تل ابیب: برٹش ایئرویز نے اسرائیل کے لیے پروازوں کی معطلی کی مدت مارچ 2025 تک بڑھا دی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق، برٹش ایئرویز نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ پانچ ماہ تک اسرائیل کے لیے اس کی پروازیں معطل رہیں گی۔

برٹش ایئرویز کے ترجمان نے ایک ای میل بیان میں کہا کہ جو مسافر پیشگی بکنگ کر چکے ہیں، انہیں مکمل رقم واپس کی جائے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری شدید لڑائی اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کئی ایئرلائنز نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں معطل کر رکھی ہیں۔

اس سے پہلے ویز ایئر لائنز نے 15 جنوری 2025 تک، ڈیلٹا ایئر لائنز نے مارچ 2025 کے آخر تک، جبکہ جرمن ایئر لائن لفتھانزا نے 10 نومبر تک اسرائیل کے لیے پروازوں کی معطلی میں توسیع کی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.